پاکستان
یوم آزادی پر پانچ ہزار طلبہ مل کے سب سے بڑا قومی پرچم بنائیں گے

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی پر نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا ۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر 5000 سے زائد سکول کے بچے 10,000 مربع فٹ کا ایک بڑا انسانی قومی پرچم بنائیں گے۔
اس پروقار تقریب کے مقصد کے مقصد کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ، ڈی سی نے کہا، “اس کا مقصد آنے والی نسل کو پاکستان کی تخلیق کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہے۔ اس سے انہیں یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ ایک آزاد ملک میں رہنا ایک ‘بڑی نعمت’ ہے۔
اسلام آباد کے مقامی پارک میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی ، جس میں ڈی سی عرفان میمن مہمان خصوصی ہوں گے۔ ایونٹ میں بچوں کے لیے مختلف مقابلے بھی کرائے جائیں گے جن میں ڈرائنگ، پینٹنگ، تقاریر، ٹیبلوز اور کوئز شامل ہیں۔



