اہم خبریںپاکستان

اگر ثبوت ملے تو عمران خان کو بھی گرفتار کرینگے: راناثنااللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بیان طے شدہ پروگرام کے تحت آیا ہےجب کہ  عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اس لیے اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟

رانا ثنااللہ  کا کہنا تھا کہ اداروں کے لوگوں کو کہا گیا کہ احکامات ملے تو عمل نہ کریں، بیان پر نہ شہبازگل کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔

وزیر  داخلہ نے کہا کہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button