اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے خلاف سرکاری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد عمران خان نے مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ پنجاب کی قیادت کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے علاوہ سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں شریک ہوں گے۔

لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے دیگر اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ تحریکِ انصاف 13 اگست کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی جس کے انتظامات پر بھی گفت و شنید متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد سے یہ پی ٹی آئی کا پہلا اہم اجلاس ہوگا جبکہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد بھی اپنی گرفتاری کیلئے حکومت پر پولیس کی 4گاڑیاں اور اہلکار بھیجنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button