اہم خبریںپاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اگلے ہفتے 11 اگست کو  خیبر پختونخوا آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط بیانی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button