
تینوں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر کے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پریز ہونگے
8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا
جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر آئے گا
بابائے اردو روڈ سے بارہ امام ، پھر ایم اے جناح روڈ سے بولٹن مارکیٹ ، کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بار گاہ پر اختتام پزیر ہوگا
9 محرم الحرام کا جلوس مارٹن روڈ سے صبح نو بجےبرآمد ہوکر نشتر پارک پہنچے گا
نشتر پارک میں 12 بجے مرکزی مجلس منعقد ہوگی جسکے بعد جلوس برآمد ہوگا
جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر پہنچے گا
یوم عاشور کو صبح 8 بجے مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوگی جسکے بعد جلوس برآمد ہوگا
جلوس نمائش ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتا مزیر ہوگا
8،9 اور 10 محرم الحرام کو جلوس کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری متبادل راستہ اختیار کریں، عوام کی رہنمائی کے لیئے ٹریفک پولیس تمام ڈائیورزن پر موجود ہوگی



