اہم خبریںپاکستان

کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا

صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک دستی بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر غفلت کے باعث دستی بم پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button