ثابت ہوگیا کہ فتنہ خان صادق وامین نہیں رہے، ریحام خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا ‘آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے’۔
انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟’
کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟#امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ‘نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس’۔
Na Maloom Afrad k Baad Pesh i Khidmat hei….Na Maloom Accounts!! pic.twitter.com/cLoc6IafAs
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی’۔
قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی۔ #امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکہ سے تھی ۔ #امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
ریحام نے مزید کہا کہ ‘قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا ‘۔
قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا #امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022



