اہم خبریںپاکستان

پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کےلئے ایک اور بُری خبر آگئی ۔

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بن قاسم پاوریونٹ اسٹیشن ٹیسٹ رن پر خراب ہوگیا ہے،

پلانٹ پرصورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم درستگی یقینی بنائے گی۔

 

ترجمان کے مطابق فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا ہے۔

 

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی سپلائی 30جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button