آصف علی زرداری کو کورونا کیسے ہوا بیٹی نے بتادیا

بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جب دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ جب آصف علی زرداری دبئی میں اُترے تو ان کے پی سی آر ٹیسٹ نے ان کے کورونا مثبت ہونے کا انکشاف کیا لیکن الحمد اللّٰہ کورونا وائرس کی علامات ہلکی ہیں۔
When @AAliZardari landed in Dubai his PCR revealed positive but ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ his symptoms are mild – he is resting & isolating (Day 4) & will return when recovered إن شاء الله (post some grandson hugs time 🤍). Thank u 4 your prayers & remind everyone to remain precautious. https://t.co/3LnTaGbsj8
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 28, 2022
بختاور بھٹو نے کہا کہ وہ آرام کر رہے ہیں اور قرنطینہ میں ہیں، وہ صحت یاب ہونے پر واپس آ جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ إن شاءاللّٰہ! وہ بہت جلد اپنے نواسے سے گلے ملیں گے آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔



