
کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ حالی نکاسیِ آب کی ابتر صورتِ حال اور ٹوٹی سڑکوں کے خلاف تحریکِ انصاف نے احتجاج کا اعلان کردیا ۔
حالیہ بارشوں کے باعث تباہی پر تحریک انصاف کا بروز جمعہ سوک سینٹر، گلشن اقبال پر احتجاج کی کال دے دی ۔
پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پہلے سے کوئی انتظامات نہیں کئے جاتے ۔ ہر سال یہی رونا ہوتا ہے ۔ ہر سال لوگ بارش میں مختلف حادثات کے باعث موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
حالیہ بارشوں کے باعث تباہی پر تحریک انصاف کا بروز جمعہ سو
ک سینٹر، گلشن اقبال پر احتجاج کی کال pic.twitter.com/mWozsz9tSI
— Alamgir Khan (@AKFixit) July 27, 2022
عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کل بروز جمعہ سوک سینٹر پر احتجاج کریں گے ۔ جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور رضاکار سمیت عوام کی بڑی تعداد سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرے گی ۔



