
کراچی میں تیز بارش اور موسم کی خرابی کے بعد ائیرلائنز کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے شہر سے جانے والی پروازوں کے شیڈول میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 46 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔



