
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں پرویز الہی نے رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔
پرویز الہی عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں اسپیکر، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیے مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور آئیں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی جمعرات 28 جولائی کو لاہور دورے کا امکان ہے۔
دورے کے دوران عمران خان پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔



