اہم خبریںپاکستان

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیس کا گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جب کہ کیس کی مزید سماعت بھی جاری ہے۔

تحریری حکم نامہ 26 جولائی کو جاری کیا گیا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس پر دوبارہ سماعت بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری ہے۔ قوی امکان ہے کہ مکمل حکم نامہ اور سماعت آج ہی مکمل ہو جائے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویزالٰہی کی درخواست کی پر سماعت کر رہا ہے۔

گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ پر حکومتی اتحادیوں کی فل کورٹ بنچ بنانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button