اہم خبریںپاکستان

بجلی 7روپے 91  پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

وفاقی حکومت نے بجلی کابنیادی ٹیرف7روپے91پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرامیں دائرکردی جس پرآج سماعت کے بعدنیپر اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کیلیے وفاقی حکومت کوبھجوائے گا۔

 

 

وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔

 

 

حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے۔اس سلسلے میں جولائی سے بجلی3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزہے۔

 

اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبرسے بجلی کابنیادی ٹیرف91پیسے فی یونٹ مزیدبڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔

 

 

دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button