
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ملک میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پرخدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے
باعث دباؤ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر رہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔
فچ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔



