
دعا زہرا کی استدعا عدالت نے قبول کرلی۔
کراچی سے گھر سے فرار ہو کر ظہیر احمد سے شادی کرنے والی دعا زہراکو سیشن کورٹ کے جج نے سماعت کے بعد لاہور کے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔
دعا زہرا نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کرے۔
قبل ازیں کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کا معاملہ پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کے لیے ریفرنس ارسال کردیا، ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے سامنے ایک بجے پیش کیا جائے گا، کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔
اس سے قبل پنجاب کے ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ دعا زہرا کو سکھر سے بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انھیں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔



