

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 جولائی کو رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارا اعتماد صفر ہے، الیکشن کمیشن میں کیس فارن فنڈنگ نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، ہمارے 2 ممبران پنجاب اسمبلی سے رابطہ کر کے انہیں بھاری آفر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ دن گزر گئے جب بند کمروں میں بیٹھ کر6 لوگ فیصلے کرتے تھے، ایکس اور وائی کاخاتمہ ہوچکا ہے ، رانا ثنا اللہ کی زندگی میں 2 ہی فیزہیں، یا وزیر ہوتے ہیں یا جیل میں کٹ کھاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو بھی پتہ ہے اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چل سکتی ، زرداری صاحب جانتے ہیں شہباز شریف کی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، زرداری صاحب کبھی بھٹو کیساتھ کھڑے نہیں ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیا ہوں گے.
انہوں نےھ مزید کہا کہ زرداری صاحب چاہتے ہیں سندھ میں ان کی حکومت رہنی چاہیے، نگران حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی نہ ہی اس کےپاس اختیار ہوگا، ایک دن سے بھی زیادہ عبوری حکومت تسلیم نہیں کی جائےگی، نگران حکومت بنا کر عام انتخابات کرائے جائیں۔



