اہم خبریںپاکستان

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 67 ملی لیٹر ریکارڈ

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون کے دوسرے اسپیل سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سعدی ٹاؤن میں50.5، اورنگی ٹاون میں 35.8، قائد آباد میں 35.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل پر 34.2، اولڈ ایئر پورٹ پر 33.2، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں 27.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کورنگی میں 26.5، پی اے ایف فیصل بیس اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ناظم آباد میں 22.5، گلشنِ معمار میں 17.5، کیماڑی میں 17.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس پر 19، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 15، گڈاپ میں 10 جبکہ سب سے کم بارش صدر میں 2.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button