اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈر ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیک کے دونوں کرداروں کو عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق باز پرس کی جائے۔

وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کرے، اور آڈیو درست ثابت ہونے پر دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے مبینہ آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی، اس سے پاکستان کی کلچرل، سوشل اور بین الاقوامی ساکھ متاثر ہوئی، آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button