
مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب سے جھنگ آئی ہوں دو آوازیں سن رہی ہوں،عمران خان جھوٹا اور چور، ملک دیوالیہ ہوجاتا، مشکل فیصلے جو ہونے تھے ہو گئے، اب خوشخبریاں ملیں گی
مریم نواز نے کہا کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، شہباز شریف نے سمری منگوالی، شہباز شریف دو دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔



