اہم خبریںپاکستان

بارش نے سندھ میں آصف زرداری کی کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بارش نے سندھ میں آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بارش نے ایک بار پھر سندھ میں آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے، کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں چلی گئی اور دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کو ختم کیا جانا چاہیے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوامی جوش 2018 کے عام انتخاب سے کہیں زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جو پنجاب میں جب بھی ہماراجلسہ ہو، بارش اور گرم موسم کے باوجود اپنی حمایت کے اظہار کے لئے نکلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button