پاکستان
کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 39.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مسرور بیس پر29، گلشن معمار 27.6، نارتھ کراچی 25.9، جناح ٹرمینل 11، سعدی ٹاؤن 14.3 اور یونیورسٹی روڈ پر 13.8ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کےعلاوہ اورنگی ٹاؤن میں12.5،کیماڑی 10.7، ڈی ایچ اے فیز 2 میں9.2، فیصل بیس 8، گلشنِ حدید 7 اور قائد آباد میں سب سے کم 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کےمطابق کراچی سمیت سندھ میں آج بھی بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج بارش کے زیادہ امکانات دوپہر میں ہیں، شہر میں کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔



