

متنازع دعا زہرا کیس میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے، دعا اور ظہیر احمد کے نکاح کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز آرہی ہے۔
ویڈیو کے مطابق دعا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرا پر سخت تنقید کی اور والدین کے لیے صبر کی دعا کی تو کسی نے ویڈیو منظرِ عام پر لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
As the two sides in the high-profile case of Karachi’s Dua Zahra continue to be insistent on their stances, a video of the teenager and her husband Zaheer Ahmed’s nikkah is doing the rounds on social media.#DialoguePakistan #DuaZehra #ZaheerAhmed #Nikkah #Video #Viral #Tiktok pic.twitter.com/x3kZgCOGo9
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) July 6, 2022
واضح رہےکہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مہدی کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔



