اہم خبریںپاکستان

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت پنجاب کے کیس کی تفتیش نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عمران ریاض کی گرفتاری اٹک میں ہوئی، یہ کورٹ پنجاب کی تفتیش تو نہیں کر سکتی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو اسلام آباد پولیس نے نہیں بلکہ پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے، ہم اس کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔

عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button