
ویمن ونگ پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ لیلیٰ زبیری کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے نوجوانوں طبقے سمیت پاکستانی خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب عمران خان کے 2 جولائی کے اسلام آباد والے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔
لیلیٰ زبیری کا وومن ونگ کی ممبر بننے کے بعد پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس سے عوام کیلئے خان صاحب کی دو جولائی کی کال کے حوالے سے اہم پیغام۔ pic.twitter.com/RHHEpIfVYL
— Women Wing PTI (@WomenwingPTI) June 27, 2022


لیلیٰ زبیری نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں، ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کے معروف اداکار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔



