
کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے “پیپلز بس سروس” کا آغاز کردیا گیا ۔بلاول بھٹو نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 روپے سے 50روپے تک ہوگا، فی الحال بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی پی شہر کو ترقی دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے، ٹرانسپورٹرز پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں لائیں۔
پیپلز بس منصوبے کو سراہتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے یہ بہت اچھا اقدام کیا گیا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے معیاری اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہو گی۔



