
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 75 روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا۔
اسٹیٹ بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ روز کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر یادگاری کرنسی نوٹ کا ڈیزائن جعلی ہے۔



اسٹیٹ بینک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسٹیٹ بینک واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
وفاقی کابینہ نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی ہے تاہم گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن گردش کر رہا ہے۔



