اہم خبریںپاکستان

دختر مشرق کی سالگرہ پر معروف شخصیات کا خراج تحسین

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

مشہور ومعروف شخصیات نے شہید بی بی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے آنجہانی چیئرپرسن پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے دلوں میں اس طرح زندہ ہیں جیسے کوئی اور نہیں رہ سکتا۔ ہمارا ساتھ شروع کیا گیا سفر تاحال ختم نہیں ہوا۔

وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ آپ کے افکار کی روشنی ہم میں سے بہت سے لوگوں کی اس راستے پر چلنے کیلئے رہنمائی کرتی ہے جس پر چلنے کیلئے آپ نے بے مثال ہمت و حوصلے اور وقار کا مظاہرہ کیا۔ دعا ہے آپ ہمیشہ چمکتی رہیں۔

 

صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کیلئے جو کچھ بھی کیا، اس کیلئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

 

مشہورومعروف گلوکار عدنان سمیع خان نے آنجہانی بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ارشد سمیع خان کو 1989 میں لبلبے کا کینسر ہوگیا تھا لیکن بے نظیر بھٹو کی وجہ سے میرے والد بچ گئے اور مزید 20سال زندہ رہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button