پاکستان

پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رِہا کردیا

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی کی ایک مقامی جیل میں قید 20 بھارتی مچھیروں کو چار سال کی سزا مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔

ان مچھیروں کو پاکستان کی بین الاقوامی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے جیل کے ایک عہدیدار کامران احمد شیخ کے حوالے سے بتایا کہ قیدیوں کے اس گروپ کو جیل سے رہائی پر ایک نجی این جی او کی طرف سے مٹھائیاں اور تحائف دئیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں بس پر پنجاب کے سرحدی شہر لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔

ان قیدیوں کو لاہور کی واہگہ بارڈر کراسنگ سے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

کامران شیخ کے مطابق ابھی بھی درجنوں بھارتی مچھیرے پاکستان میں کی جیل میں مقید ہیں اور اپنی رہائی کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی جیلوں میں بھی 100 سے زائد پاکستانی مچھیرے اپنی سزا کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button