اہم خبریںپاکستان

قوم کو معاشی ابتری سے نکال کر خوشحالی پر واپس لائيں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کو نا امیدی اور معاشی ابتری سے نکال کر خوشحالی پرواپس لائيں گے۔

فیٹف کی شرائط پوری ہونے اور پاکستان سے متعلق فیٹف کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، الحمداللہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموارہوئی ہے، جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیم پاکستان کومبارک جس نے پاکستان کیلئے کامیاب کاوش کی، اور یہ کاوشیں رنگ لائیں، گرے لسٹ سے نکلوانے کی قومی کاوش پر تمام سول وملٹری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف کےقائم کردہ ‘کورسیل’نےاہم کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد جن کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی، وزیرمملکت حنا ربانی اور وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کی کارکاردگی کو سراہتا اور مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں فيٹف ٹیم کےدورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، اور آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، قوم کو ناامیدی اور معاشی ابتری سے نکال کرخوشحالی پرواپس لائيں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button