
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فوجی سربراہان سے ہمیشہ لڑائی کی اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے بھی ٹیکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر فوجی قیادت نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، اور نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرانا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، آج پنجاب میں آئین کے بر خلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان کیا دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں پاکستان کے تمام فوجی سربراہان سے لڑائی لڑی، اور سیاسی بحران پیدا کیا، جب کہ مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے بھی ٹیکے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔



