پاکستان

بھارت میں نئے پاکستانی آرمی چیف کیلئے 4 نام گردش کرنے لگے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

تب سے اس بحث میں شدت آچکی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد کون آرمی چیف بنے گا۔؟

بھارتی ویب سائٹ ’دی پرنٹ‘ کے مطابق نئے آرمی چیف کے طور پر چار نام سامنے آئے ہیں، جن میں سے کوئی ایک جنرل قمر جاوید باجوہ کا جانشین بنے گا۔

یہ چار لوگ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ چاروں آفیسرز 2019ء میں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاک فوج کے سب سے سنیئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ہیں۔ ان کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس دوسرے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان مسعود راجا تیسرے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چوتھے نمبر پر سنیئر موسٹ آفیسر ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہیں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میں سے ایک عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا بھی نومبر 2022ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button