اہم خبریںپاکستان

پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ، نئی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی

اقتدار میں آنے کیلئے “مہنگائی مکاؤ مارچ” شروع کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی شہباز حکومت نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے تک اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل  کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ، لائٹ ڈیزل 178 روپے 3 پیسے اور مٹی کا تیل 181 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button