
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2 جون بروز جمعرات پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان بطور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہونگے۔ دائر درخواست پر سماعت آج ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے 25 مئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔
عمران خان پر کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی 14 ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم کی بھی عدالت آمد متوقع ہے۔



