
آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل دنیا نے تقریباً تمام ہی شعبوں میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ جس طرح ہر کام اب انٹرنیٹ کے زریعے ہوجاتاہے ۔ وہیں گلی محلوں میں رشتے کروانے والی خواتین کا کام بھی اب موبائل ایپس کے زریعے باآسانی ہونے لگاہے ۔


شادی کےلئے لڑکا لڑکی کو آپس میں ملانے والی موبائل ایپ “مُز” (MUZZ) نے کراچی میں تشہیر کےلئے سڑکوں پر بل بورڈز لگائے جس میں انوکھے جملے پڑھ کر کنوارے افراد غمزدہ ہوگئے اور انہیں اپنی شادی کی فکر ستانے لگی ۔

شارع فیصل ، ملیر ، گلشن اقبال اور گلستانِ جوہر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں “مز” کی جانب سے لگائے گئے بل بورڈز میں مزاحیہ جملے سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہورہےہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان جملوں پر میمز بنائے جارہےہیں ۔ جبکہ کنوارے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جملے پڑھ کر رنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔ ہماری بھی جلدی شادی کرائی جائے ۔



