امتحان کی تیاری چھوڑکر تقریر سننے والی طالبہ کو مریم نواز کی شاباشی

مریم نواز کی ایک سپورٹر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں طالبہ کاپی کے درمیان موبائل فون چھپائے مریم نواز کی تقریر سن رہی ہے ۔ زینب نینا نامی اس لڑکی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “میں امتحان کی تیاری کرنے کے بجائے آپ کی تقریر سن رہی ہوں “۔
میں پیپر کی تیاری کرنے کی بجائے آپ کی تقریر سن رہی ہوں
@MaryamNSharif pic.twitter.com/PD4HBm10sf— Zainab_naina (@ZainabGohar13) May 29, 2022
مریم نواز نے اس طالبہ کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ “اللہ تمہیں بھرپور کامیابی عطاکرے پیاری بچی” ۔
Allah bless you with glorious success, sweetie ♥️🤲🏼 https://t.co/SaIaoIufpX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 29, 2022
اکاؤنٹنگ کے امتحان کی تیاری کرتی اس طالبہ کو مریم نواز کی شاباشی کے بعد دیگر طالب علموں نے بھی پڑھائی چھوڑ کر مریم نواز کی تقاریر دیکھتے ہوئے تصاویر شیئر کرنا شروع کردی ۔
مخالفین کی جانب سے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے تنقید کی گئی ۔ تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے مریم نواز کی جانب سے شاباشی دینے پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ” اللہ ایسی لیڈر کسی کو نہ سے جو اپنے ہی لوگوں کو تعلیم سے دور کردے”
مسلم لیگ ن کی جانب سے گزشتہ روز مانسہرہ میں جلسہ کیا گیا جس میں وزیرِاعطم شہباز شریف اور مریم نواز سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے خطاب کیا ۔



