اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنے ڈی چوک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں خدمات انجام دینے والے پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے آپ نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جو فریضہ ادا کیا اور کر رہے ہیں، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشکل ترین حالات میں آپ نے پاکستان اور عوام کا تحفظ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اہلکاروں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button