
امن وامان کی فضا قائم رکھنے کے لیے آج وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اسکولز بند رہیں گے۔
سیکرٹری پرائیویٹ اسکولزعبدالوحیدخان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال پراسلام آباد کےاسکولزبھی آج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبدالوحیدخان کا کہنا تھا کہ حالات اسی طرح رہے توجمعہ سے آن لائن کلاسز شروع کی جاسکتی ہیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں میٹرک کے آج ہونے والےامتحانات منسوخ کردیے گئے۔
دوسری جانب کراچی میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور چیئرمین بورڈ نے پرچے ملتوی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔



