اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا سے مسلح لوگ وفاق پر حملہ کرنے آرہے ہیں،رانا ثناء اللہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف دو مقامات پر چند سول لوگ اکھٹے ہوئے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں حالات مکمل طور پرامن ہے۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سرگرمیاں صرف خیبرپختونخوا میں جاری ہیں جہاں سے علی امین گنڈاپور کے قیادت میں چند ہزار مسلح ہوگ وفاقی پر حملہ کرنے آرہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں آج ڈھائی سو افراد پر مشتمل عوامی سیلاب برآمد ہوا تھا جبکہ پاقی صوبے میں بھی اکا دکا واقعات کے علاوہ حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کچھ رہنماوں نے خود ہی یہ غلط خبر چلوائی کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button