اہم خبریںپاکستان

شیخ رشید کے بایانات میں اشتعال انگیزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے.

ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید ایک دفعہ عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔

عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button