پاکستان

کراچی میں موسم خوشگوار، مزید 24 گھنٹے ابر آلود رہنے کا امکان

شہر قائد میں موسم آج بھی خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث شہر قائد کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں خاصی حد تک کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button