اہم خبریںپاکستان

دعا زہرا کےشوہر کےاہل خانہ کی ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ میں دعا زہرا کے شوہرظہیر کی والدہ اور بھائی نے حراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

ہائیکورٹ میں درخواست ظہیرکی والدہ نور بی بی نے دائر کی۔ درخواست میں پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد نے مرضی سے پسند کی شادی کی لیکن پنجاب پولیس پورے خاندان کوحراساں کررہی ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب پولیس کوحراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

لاہورکی ماڈل ٹاؤن کچہری نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے کراچی کے تفتیشی افسر نے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نےریمارکس دئیے کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا اور کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت بغیر نہیں دیا جا سکتا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے اور اس لئے تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی،اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button