پاکستان
فرح گجر اور مانیکا خاندان کی پول کھول دی گئی، عون چوہدری کے حیرت انگیز انکشافات


سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے، میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ میں اس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔



