اہم خبریںپاکستان

کراچی: بولٹن مارکیٹ میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق، ۱۰ افراد زخمی

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون جاں بحقجبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کیا اور فوری تفیصلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور سول ہسپتال میں ایمرجنسی ڈکلیئر کروا دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔

ایس پی سٹی علی مردان نے کہا ہے کہ دھماکے میں نشانہ پولیس موبائل تھی، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی زخمی ہوا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل میں کچھ تھا، مزید دیکھ رہے ہیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، بم ڈسپوزل سکواڈ مزید چیک کرلے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی امداد دیں گے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تین کی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔ حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button