پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی اوگرا کی تجویز مسترد کر دی۔

اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے۔

پٹرول 149روپے 86پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 144روپے 15پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 125روپے 56پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل ا?ئل کی قیمت 118روپے 31پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button