اہم خبریںپاکستان

لاہورہائیکورٹ نےریپ کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنےکاحکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے چوہنگ میں رکشا ڈرائیور کا ماں اور بیٹی کے ریپ کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ملزم منصب نےمقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ملزم نے موقف اختیار کیا کہ ماں بیٹی سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔ پولیس کی جانب سے زیادتی کی دفعات کے ساتھ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی تاہم ملزمان کےپاس اسلحہ نہیں تھا،قانونی طور پر مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات غلط شامل کی گئیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےانسداد دہشت گردی کے جج کوچالان سیشن جج لاہور کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button