پاکستان

ایٹم بم کی دھمکی، عمران خان مشکل میں پھنس گئے

پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان  کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں مزدور رہنما شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اٹھارہ مئی کو سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت میں شیخ مظفر حسین نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مردان کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کولانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کے اس بیان سے مجھے اور پاکستانی قوم کو سخت صدمہ پہنچا ہے، لہٰذا عمران خان کے خلاف ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔

کیس کی عدالت کی پیروی چودھری خالد رشید ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button