اہم خبریںپاکستان

عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف

 لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے  میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت عثمان بزدار کے پاس دو سرکاری گاڑیاں تاحال زیر استعمال ہیں، جن کی واپسی کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ بلٹ پروف لگژری ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری مراسلے میں اس امر کی جانب متوجہ کرایا گیا ہے کہ  سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے گاڑیوں کی واپسی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button