اہم خبریںپاکستان

فرح خان کے اثاثے، نیب کو ڈیٹا موصول ہونا شروع ہوگیا

فرح خان اور احسن جمیل کی آمدن سے زائد اثاثوں کیخلاف تحقیقات کے سلسلے ميں لاہور نيب کی جانب سے لکھے گئے خطوط کا مختلف اداروں سے جواب اور ڈيٹا موصول ہونا شروع ہوگيا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی تفصیلات کیلئے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کئے گئے تھے۔

فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کاریکارڈ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جمع کروایا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی جمع کروادی گئی ہے۔

نیب کو فرح خان اور احسن جمیل کے مشتبہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق حکومتی اور پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ بھی موصول ہوا ہے۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہوگا، ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button