اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے منتیں کرکے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی تھی، ندیم افضل چن کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔

نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا تو وقت کا حساب لگا کر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی، یہ تو 2028 تک حکومت بنا کر بیٹھے تھے۔ ان کا خوابوں کا محل 2028 تک تیار تھا جو ٹوٹ گیا۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن میں کون کون ہو گا، کس کس کو سائیڈ پر کرنا ہے سب طے تھا، یہ بھی سوچ لیا گیا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کس کو لگانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو چیف جسٹس ان کے خلاف تھے ان کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوچ لیا گیا تھا کہ کس کو سپریم کورٹ کا جج بننا چاہیے۔ جو ان کے خلاف بولتے تھے ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج نہیں بننا چاہئیے، اس حوالے سے سب کوبریف کیا جا چکا تھا لیکن ادارے پیچھے ہٹ گئے اور ان کے تمام خوابوں کے محل ٹوٹ گئے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ آج عمران خان کے ساتھ وہ لوگ موجود ہیں جن کو وہ میٹنگز میں گالیاں دیا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button